منگل 29 ستمبر 2026 - 12:50
قم المقدسہ میں علماء کے خصوصی سرکاری وکیل کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ

حوزہ/ قم کے خصوصی سرکاری وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین غلام رضا قاصدی نے حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا اور حوزہ نیوز کی مختلف سرگرمیوں اور شعبوں کا جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں علماء و روحانیت کے خصوصی سرکاری وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین غلام رضا قاصدی نے منگل 29 ستمبر 2026 کو حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حوزہ نیوز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس ادارے کی صحافتی اور ابلاغی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

حوزہ نیوز کے چیف ایڈیٹر یوسف شعبان علی اور دیگر ذمہ داران نے اس موقع پر حوزہ نیوز کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر جاری سرگرمیوں اور حوزہ علمیہ کی ابلاغی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا اور سائبر اسپیس مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے بھی مرکز کی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خبررسانی، مطبوعات، سوشل میڈیا، میڈیا پروڈکشن، صحافتی تربیت، مصنوعی ذہانت، خبروں کی نگرانی اور مستقبل کے ابلاغی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں جاری اقدامات اور صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔

اس موقع پر قم المقدسہ میں علماء کے خصوصی سرکاری وکیل نے مرکز کے سربراہ اور دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اور مرکز کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha